ھندوستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری بند نھیں کرے گا۔
ھندوستان کی وزارت تجارت کے ایک سینئر عھدیدار نے کھا ہے کہ نئي دھلی اور تھران کے درمیان تجارتی معاملات میں روز بروز اضافہ ھورھا ہے اور ھندوستان ایران سے تیل کی خریداری بند نھیں کرے گا۔اس سے پھلے ھندوستان کے وزیر پیٹرولیم ویرپا موئیلی نے بھی ان خبروں کی سختی سے تردید کی تھی کہ ھندوستان نے ایران سے تیل کی خریداری بند کردی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ھندوستان، ایران پر مغرب کی مسلط کردہ پابندیوں کی پروا کئے بغیر ایران سے تیل درآمد کئے جانے والے خام تیل کے بیمہ کے لئے دو ھزار کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ پھلے ھی قائم کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے۔ یہ فنڈ ایران سے تیل درآمد کرکے ھندوستان کے تیل صاف کرنے والے کارخانوں کے بیمہ پر استعمال کیا جائے گا اور اس فنڈ کے قیام سے ھندوستانی تیل کے کارخانوں کو ایرانی خام تیل کے بیمہ کے سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ھوجائے گا۔