عراق کی وزارت حمل و نقل نے ، عراق کے فضائی راستے سے شام کے لئے اسلامی جمھوریۂ ایران کے ھتھیاروں کی
منتقلی کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے بیانات کی تردید کی ہے ۔ عراق کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان کریم النوری نے اپنے ملک کے فضائی حدود پر کنٹرول کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ عراق کے فضائی راستے سے شام کے لئے ایران کے ھتھیاروں کی ترسیل پر مبنی امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا بیان بالکل بے بنیاد ہے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل ایران اور شام کے حکام بھی ایرانی ھتھیار شام ارسال کئے جانے کی خبر کی تردید کر چکے ہیں ۔ امریکی وزیر خارجہ نے، جو کل اچانک عراق پھنچے تھے نامہ نگاروں کے اجتماع میں کھا ہے کہ انھوں نے وزیر اعظم نوری مالکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے لئے ایرانی ھتھیاروں کے حامل طیاروں کو اپنے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں ۔ امریکہ اس قبل بھی شام کو ھتھیار ارسال کرنے کا دعوی کرچکا ہے ۔