www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امریکی حکام نے شام کے باغیوں کو انٹیلی جنس معلومات فراھم کرنے کے سلسلے میں اس ملک میں سی آئی اے کی سرگرمیوں کی نئي تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی جاسوسی تنظیم سی آئی اے نے شام کے مسلح باغیوں کو انٹیلی جنس معلومات فراھم کر کے شام میں ھونے والی جھڑپوں میں اپنے کردار کو مزید بڑھایا ہے۔ اس اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ اقدامات شام میں سیکولر طاقتوں کو مضبوط بنانے کے لئے امریکی حکومت کی کوششوں کا ایک حصہ ہیں۔ امریکی حکام کا کھنا ہے کہ سی آئی اے نے شام میں اپنے بنائے گئے مسلح گروھوں کو انٹیلی جنس معلومات فراھم کر کے شام میں دو سال سے جاری جھڑپوں میں امریکی کردار کو مزید وسعت دی ہے۔ اس کے علاوہ امریکی حکام ایسے افسروں کو بھی ترکی بھیج رھے ہیں کہ جو شامی باغیوں کو خلیج فارس کے ممالک سے آنے والے اسلحے کو استعمال کرنے کی تربیت دے رھے ہیں۔

دوسری جانب شامی حکومت کے مخالفین کے اتحاد کے سربراہ احمد معاذ الخطیب نے بعض ممالک کی جانب سے شام کے انتھا پسند گروھوں کی وسیع پیمانے پر حمایت کی جانب اشارہ کرتے ھوئے شام کے اندر دھشت گرد گروھوں کی موجودگي کا اعتراف کیا ہے۔ اس کے ساتھ ھی انھوں نے کھا کہ وہ ترکی میں شام کے مخالفین کے اجلاس کے سخت مخالف ہیں اور شام میں ترکی کی کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت سے علاقائی طاقتیں مداخلت کر سکتی ہیں جس سے پورے مشرق وسطی کے علاقے کو خطرہ لاحق ھو سکتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh