صیھونی فوجیوں نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ھوئے ایک بار پھر خان یونس کے مشرقی علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔
صفا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیھونی فوجیوں نے آج فخاری شھر کے عمور علاقے پر وقفے وقفے سے فلسطینی کسانوں اور ان کے گھروں پر گولہ باری کی۔ اس کے علاوہ صیھونی فوجیوں نے گشت کے دوران فلسطینی کسانوں پر بھی فائرنگ کی۔ ابھی تک ان حملوں میں ھونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئي رپورٹ موصول نھیں ھوئي ہے۔
صیھونی حکومت ایسی حالت میں غزہ پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کررھی ہے کہ جب اسرائيل کے آٹھ روزہ حملوں کے بعد طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق یہ حکومت سرحدی علاقوں میں اپنے کام میں مصروف فلسطینی کسانوں پر حملے نہ کرنے کی پابند ہے۔ادھر صیھونی فوجیوں نے آج الخلیل شھر میں واقع تین اسکولوں پر حملے کر کے دسیوں اسٹوڈنٹس کو اغوا کر لیا ہے۔