آل سعود کی حکومت نے ملک کے مختلف شھروں میں انسانی حقوق کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کی سیکورٹی فورسز نے بریدہ شھر سے انسانی حقوق کے متعدد کارکنوں کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ آل سعود کے فوجیوں نے کل مکہ مکرمہ میں شیعہ عالم دین شیخ بدر الطالب کو گرفتار کر لیا تھا۔ سعودی عرب کے سیاسی رھنماؤں کا کھنا ہےکہ آل سعود کی حکومت کا مقصد قیدیوں کی آزادی کے سلسلے میں عوامی تحریک کے پھر سے شروع ھونے کی روک تھام کرنا ہے۔ بریدہ شھر کے عوام نے کل آل سعود حکومت کے خلاف مظاھرہ کر کے سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب سعودی عرب میں چھ مارچ کو حکومت کے خلاف اعتراضات میں شدت آنے کے بعد آل سعود کی حکومت کو مجبورا ان سو قیدیوں کو آزاد کرنا پڑا جن کو اس نے ملک کے مرکزی علاقے میں مظاھرے کے دوران گرفتار کیا تھا۔