شام کی حکومت نے قطراور ترکی کو شام کے شمالی علاقے پر کیمیائی حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔
شام نے آج اعلان کیا ہے کہ ترکی اور قطر اس ملک کے شمالی علاقے حلب پر مسلح دھشت گردوں کے کیمائی حملوں کے ذمہ دار ہیں ۔ شام کے وزیر اطلاع رسانی عمران الزعبی نے شھر حلب پر مسلح افراد کے کیمائی حملے کو بھت زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔ واضح رھے کہ بشار اسد کی حکومت کے مخالف دھشت گردوں نے صوبۂ حلب کے علاقے خان العسل پر کیمائی ھیڈز کے حامل راکٹ داغے ہیں جس کے نتیجے میں 16 افراد ھلاک اور 86 دیگر زخمی ھوگئے ہیں ۔