شام کے صدر بشار الاسد نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کے ملک کی دھشت گردوں کے ساتھ ایک طویل جنگ ھو گي۔
لبنان کے اخبار السفیر کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے مخالفین کی جانب سے کسی بھی قسم کی شرط کی مخالفت کرتے ھوئے کھا کہ ان کا ملک ایسے دھشت گرد گروھوں کا مقابلہ کر رھا ہے کہ دنیا جن کا مقابلہ نھیں کر سکی اور شام کو فوجی اور سیاسی میدان میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل ھوئي ہیں۔ انھوں نے کھا کہ شام کی حکومت اور عوام بعض مغربی اور عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دھشت گردوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کریں گے اور اسے جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کھا کہ ھم نے مذاکرات کا دروازہ بند نھیں کیا ہے لیکن ھم ایسے دھشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نھیں کریں گے کہ جو مغربی سازشوں پر عمل کرتے ھوئے میں ملک میں تشدد اور خونریزی کا بازار گرم کیے ھوئے ہیں اور انھیں ملک میں قیام امن سے کوئی دلچسپی نھیں ہے۔