بیت المقدس میں فلسطینی خواتین نے صیھونیوں کے ھاتھوں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاھرہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بیت المقدس میں فلسطینی خواتین نے قرآن کریم کی بے حرمتی پر مبنی صیھونیوں کے اقدام کے خلاف زبردست احتجاجی مظاھرہ کیا۔مظاھرہ کرنے والی فلسطینی خواتین نے اپنے ھاتھوں میں قرآن اٹھا رکھا تھا اور صیھونی حکومت کے خلاف نعرے لگا رھی تھیں۔مظاھرین نے فلسطینی خواتین کو مسجد الاقصی میں داخل ھونے سے روکنے کے صیھونی حکومت کے اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ صیھونی حکومت پر اس کے جارحانہ اقدامت روکنے کے لئے دباؤ ڈالیں۔
قابل ذکر ہے کہ ابھی حال ھی میں صیھونی حکومت کے ایک پولیس اھلکار نے مسجد الاقصی میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی تھی۔