شام میں دھشت گردوں نے ایک نرسری اسکول پر حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھشت گردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نزدیکی صوبے ریف دمشق میں واقع ایک علاقے " حرسنا " میں ایک نرسری اسکول پر مارٹر گولہ داغا جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ھوگئے۔اس دھشت گردانہ حملے میں متعدد بچے زخمی بھی ھوئے ہیں۔حرسنا کے ایک مقامی باشندے نے کھا کہ سعودی عرب اور قطر دھشت گردوں کی مدد و حمایت کررھے ہیں اور شامی بچوں اور عورتوں کے قتل عام میں ان کا اھم کردار ہے لھذا ان پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔
ادھر شامی فوج نے ملک میں امن و امان کے قیام کی کوششیں جاری رکھتے ھوئے آج حمص کے ایک علاقے کو دھشت گردوں سے پاک کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شام کے وسطی شھر حمص کے علاقے " السایح " میں فوج نے دھشت گردوں کے خلاف کارروائي کرکے اس علاقے کو دھشت گردوں سے پاک کردیا۔