www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امریکی حکومت نے صھیونی حکومت کو شام پر حملے کےلئے الرٹ رھنے کو کھا ہے۔

المنار خبری ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتےھوئےاعلان کیا کہ امریکہ نے صھیونی حکومت کو اطلاع دی ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسے شام میں فوجی مداخلت اور پیشگی اقدام کی ضرورت پڑے گی جبکہ شام کے فوجی اڈوں اور ان میں موجود خاص مقامات کو نشانہ بنانا اور شام کے حکومت مخالفین سے ھماھنگی اس سلسلے میں بھت اھم ہے۔

باخبر ذرائع کا کھنا ہے کہ ان اقدامات کے آغاز کے بارے میں صھیونی حکومت کو امریکہ سے ھماھنگ ھونا چاھیئے اور اسے یکطرفہ اقدام سے گریز کرنا چاھیئے تاکہ شمالی محاذ یعنی حزب اللہ لبنان کےساتھ جنگ سے گریز کیا جائے کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ حزب اللہ لبنان ،اسرائیل کو ھمہ گیر جنگ میں دھکیل دے جس سے مقبوضہ علاقوں میں انارکی پیدا ھوسکتی ہے ۔

المنار کے مطابق امریکہ نے صھیونی حکومت کو الرٹ رھنے کی اطلاع دی ہے جبکہ روس نے اسے کھا ہے کہ شام پر حملے کےلئے امریکی دباؤ میں نہ آجائے ۔

Add comment


Security code
Refresh