اسلامی جمھوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے ایران کے جنوب مغربی علاقے میں میں خاتم الانبیاء نامی فوجی مشقوں کے آغاز کی خبر دی ہے ۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل " احمد رضا پرردستان " نے آج ایران کے مغرب میں مقدس دفاع کی کاروائیوں کے علاقے میں پریس کانفرنس میں ایران کے جنوب مغربی علاقے میں خاتم الانبیاء نامی فوجی مشقوں کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ایران کی بری فوج دشمن کی ھر قسم کی کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور الکٹرونیک جنگ کے تمام شعبوں کو ان فوجی مشقوں میں آزمایا جائے گا ۔ یاد رھے کہ ایران کی بری فوج کی خاتم الانبیاء نامی فوجی مشقوں کا آغاز آج سے ھوگیا ہے ۔