www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے میں آئی ایس آئی کے عزم و ارادے کی ضرورت ہے۔

ایران کی پارلیمینٹ مجلس شورای اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کھا ہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے میں پاکستان کے خفیہ فوجی ادارے آئی ایس آئی کے عزم و ارادے کی ضرورت ہے ۔ جناب ڈاکٹر علاء الدین بروجردی نے فارس نیوز کے ساتھ گفتگو میں پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے تاکید کی کہ پاکستان میں گذشتہ دو دھائیوں کے تجربے سے نشاندھی ھوتی ہے کہ اگر پاکستان کا خفیہ فوجی ادارہ آئی ایس آئی اس ملک میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے میں سنجیدہ طریقے سے عملی اقدام کرے تو اس ملک میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی پر قابو پایا جاسکتا ہے ایران کی پارلیمینٹ مجلس شورای اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے مزید کھا کہ پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام سے بھت ھی افسوسناک صورت حال پیدا ھو گئی ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں اور انسانوں کے احساسات مجروح ھوئے ہیں ۔ جناب بروجردی نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے بے اھمیت واقعات پر ھنگامی اجلاس تشکیل دینے کے بجائے ، حتمی طورپر پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے ھنگامی اجلاس تشکیل دے تاکہ اس ملک میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کو روکا جاسکے ۔

Add comment


Security code
Refresh