www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

 

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ایک بارپھر ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پر

 تاکید کرتے ھوئے امریکی دھمکیوں کے جواب میں کھا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبہ ترک نھیں کرسکتے۔

پاکستان کے صدر نے کل پیر کو گورنر ھاؤس لاھور میں کھا کہ قومی مفاد کی خاطر اس منصوبے کو ترک نھیں کیا جاسکتا۔ ان کا کھنا تھا کہ میں امریکہ کو یہ بتانا چاھتا ھوں کہ پاکستان کسی کو بھی ناراض نھیں کرنا چاھتا۔ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور تمام منصوبوں کو تجویزکرنے کا حق ملکی مفاد میں ہے ۔ پاکستان کے صدر نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ کسی خاص ملک کے خلاف نھیں ہے۔

آصف علی زرداری نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن  کا افتتاح آئندہ ھفتہ گیارہ مارچ کو ھوگا۔

Add comment


Security code
Refresh