اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے
بحران شام کے پورے خطے اور عالم پر خطرناک نتائج سے متعلق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خبردار کیا ہے ۔
علی اکبر صالحی نے بان کی مون کے نام ایک مراسلے میں پورے خطے پر بحران شام کے خطرناک اثرات کی بابت انتباہ دیتے ھوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ اس بحران کے پرامن حل کےلئے فوری اقدام کیا جائے ۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے مراسلے میں دمشق میں حالیہ دنوں ھونےوالے دھشتگردانہ دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ھوئے تاکید کی کہ شام میں تشدد کے خاتمے کےلئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنطیموں کواپنی ذمہ داری کا مظاھرہ کرنا چاھیئے ۔ صالحی نے تاکید کی ہے کہ شام میں دھشتگردانہ اور پرتشدد اقدامات، اس ملک کے عوام کے مفاد کے خلاف اور بحران کے خاتمے کےلئے سیاسی راہ حل نکالنے میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے مراسلے میں مزید کھا ہے کہ شام میں پرتشدد واقعات کی اقوام متحدہ میں مذمت کرنے میں امریکی حکومت کی مخالفت ،دھشتگردی کے خلاف جنگ میں اس ملک کے دوہرے رویے کی علامت ہے ۔ علی اکبر صالحی نے اپنے مراسلے میں بحران شام کے حل کےلئے اسلامی جمھوریہ ایران کی جانب سے علاقائی اور عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کی آماگی بھی ظاھر کی۔