اسلامی جمھوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے
اعلی عھدیدار جنرل سید مسعود جزائری نے کھا ہےکہ امریکہ اور یورپ جو اس وقت دھشتگردوں کی حمایت کررھے ہیں عنقریب ان دھشتگردوں کو اپنی سرزمینوں پر پائيں گے۔ جنرل سید مسعود جزائری نے آج ایک بیان میں کھا کہ امریکہ کی جانب سے دھشتگردوں کی حمایت نہ صرف اس کئے فائدہ مند نہ ھوگي بلکہ آئندہ یھی دھشتگرد گروہ امریکہ اور یورپ میں دندناتے پھریں گے۔ جنرل جزائری نے کھا کہ بعض یورپی ممالک اور امریکہ جو آج شام میں دھشتگردوں کی حمایت کررھے ہیں ان ھی دھشتگردوں کے ھاتھوں شدید نقصان اٹھائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں اسلامی استقامت کی جڑیں تاریخ اور امۃ مسلمہ کی شناخت میں پیوست ہیں اور یھی استقامت دشمنوں کو ان کے غیر انسانی اھداف میں کامیاب نہیں ھونے دیتی ہے۔ واضح رھے شام میں سرگرم عمل دھشتگردوں کو امریکہ، صیھونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔