کراچی میں کل شام کوھونے والے بم دھماکے میں
اب تک تقریبا 60 افراد کے شھید ھو نے کی اطلاعات ہیں اور 150 سے زائد زخمی اسپتالوں میں لائے جا چکے ہیں۔ علاقے میں بجلی کی فراھمی معطل ھو جانے کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ادھر ڈی ایس پی فیاض لغاری کے مطابق دھماکہ خود کش تھا اور پولیس واقعہ کے حقایق جاننے کی کوششیں کر رھی ہے۔
دھماکے کی وجہ سے آس پاس کے فلیٹوں میں لگی ھوئی آگ پر تا حال قابو نھیں پایا جا سکا ہے۔ دھماکے کی جگہ پر کئی فٹ گھرا گڑھا پڑ گیا ہے اور ایک تباہ ھونے والی گاڑی کا انجن ملا ہے جس کے بارے میں یہ خیال کیا جا رھا ہے کہ یہ گاڑی دھماکے میں استعمال کی گئی ہے۔
شھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور شھریوں کی ایک بڑی تعداد بلا مذھب و تفریق بلڈ سینٹرز پر خون کے عطیات دینے کے لئے جمع ھو گئی ہے۔
دھماکے کے بعد شھر میں ھر طرف افرا تفری پھیل گئی ہے اور روشنیوں کا شھر اداسی میں ڈوبا ھوا نظر آرھا ہے۔