مصر کے شیعوں کا وفد ، اربعین حسینی کے مراسم میں شرکت کے لئے عراق روانہ ھوگیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق مصر کے شیعوں کے ایک رھنما " احمد راسم النفیس " نے کھا ہے کہ مصر کے شیعوں کا یہ 22 رکنی وفد کربلائے معلی میں اربعین حسینی کے عظیم مراسم میں شرکت کے لئے جمعہ کی رات کو عراق کے لئے روانہ ھوا ہے۔
" احمد راسم النفیس " نے کھا کہ اس وفد میں مصر شیعوں کے رھنما منجملہ " طاھر الھاشمی " " عماد قندیل " " سالم الصباغ" اور بھاء انور شامل ہیں۔
اربعین حسینی کے موقع پر پوری دنیا سے لاکھوں زائرین حسینی کربلا پھنچنا شروع ھوگئے ہیں اور عراق کی حکومت کی طرف سے سامنے آنے والے اعداد وشمار کے مطابق اس وقت میں ایک کروڑ سے زیادہ زائرین موجود ہیں اور اربعین حسینی کے دن اس تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔
عراق کے شھر کربلائے معلی میں سیکورٹی ھائی الرٹ ہے اور پورے عراق سے لوگ قافلوں کی صورت میں کربلا پھنچ رھے ہیں۔