یمن کی نجات ملی حکومت کی وزارت دفاع نے یمن کی جنگ میں برطانیہ کے ملوث ہونے کا پردہ چاک کردیا ہے۔
العہد کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نجات ملی حکومت کی وزارت دفاع نے یمن کی جنگ میں برطانیہ کے ملوث ہونے کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی محاذ میں یمنی عوام کے خلاف برطانیہ کے اقدامات پرہماری کڑی نظرہے۔
اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ، شمالی محاذ میں یمنی عوام کے خلاف اپنی کارروائیوں کو خفیہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اب اس کی براہ راست شرکت سے پردہ اٹھ گیا ہے۔
برطانیہ یمن میں فوجی مشاورت کے علاوہ سعودی عرب کو ہتھیار بھی فراہم کر رہا ہے۔
سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ھزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے - جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں-
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا - پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
یمن کی جنگ میں برطانیہ کے کردار سے پردہ اٹھ گیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 583