www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

802g1
ایران کی بری فوج کے کوآرڈینیٹر ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری خبررساں ایجنسی ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج نے حالیہ برسوں کے دوران اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہر دشمن کا مقابلہ کرنے کی توانائی رکھتی ہیں اور ہم وقت کے تقاضوں اور خطرات کے مطابق خود کو آمادہ کرتے آئے ہیں۔
ریئرایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایرانی فوج ہر وقت اور ہر مقام پر، انقلاب اسلامی اور ملک کی ارضی سالمیت کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایرانی فوج کے کوآرڈینیٹر نے فوجی مشقوں کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد اسلامی انقلاب اور ملک کی ارضی سالمیت کے دفاع کے لیے خود کو آمادہ رکھنا اور دشمن کو یہ بتانا ہے کہ اگراس نے جارحیت کی کوشش بھی کی تو اسے سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Add comment


Security code
Refresh