صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت رھبر انقلاب اسلامی کے سالانہ سلوگن کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے-
نئے ایرانی سال میں بدھ کے روز کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ہماری ساری توجہ رھبر انقلاب اسلامی کی جانب سے نوروز کے موقع پر دیئے جانے والے سلوگن پر مرکوز ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے ملکی پیداوار کی حمایت اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش شروع کردی ہے۔
صدر ایران نے کہا کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، اشیائے صرف کی قیمتوں کو متوازن بنانے اور قومی کرنسی کی قدر میں اضافے کے لیے ضروری ہے کہ ملکی پیداوارمیں اضافے پر بھرپور توجہ دی جائے۔
ایٹمی معاہدے کی تازہ صورتحال کے بارے میں صدرایران کا کہنا تھا کہ جیسا کہ رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے، اگر تمام پابندیاں حقیقی معنوں میں ہٹالی جائیں تو تہران ایٹمی معاہدے کی معطل کردہ شقوں پر دوبارہ عملدرآمد شروع کردے گا۔
صدر ایران کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے اچھے منصوبے شروع ہوچکے ہیں اور ہماری نالج بیس کمپنیوں نے صحت کے شعبے میں انقلاب پیدا کردیا ہے-
پیداواری عمل کی تقویت حکومت کا اہم ترین مقصد،ڈاکٹر حسن روحانی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 334