صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی نالج بیسڈ اور دوا ساز کمپنیوں نے ملک کو درآمدات سے چھٹکارا دلا دیا ہے
صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف مہم کے دوران ایران کی نالج بیسڈ کمپنیوں اور دوا ساز فیکٹریوں نے میدان عمل میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو دواؤں اور طبی وسائل و آلات کی درآمدات سے چھٹکارا دلا دیا۔
انھوں نے انسداد کورونا کی قومی کمیٹی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران ایران میں تیار کئے جانے والے طبی وسائل و آلات اور دواؤں کی پروڈکشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماسک، وینٹی لیٹر اور مختلف قسم کی دوائیں اگر باہر سے منگوانا پڑتیں تو کافی مسائل پیدا ہوتے اس لئے کہ پابندیوں کی بنا پر ایران کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے میڈیکل شعبوں میں کام کرنے والے عملے کے تمام افراد کی محنتوں اور کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور سے کورونا کے دور میں ڈاکٹروں، نرسوں اور لیبارٹریز میں سرگرم کارکنوں نے خطرات کا سامنا کرتے ہوئے بیماریوں کا مقابلہ کیا اور اس راہ میں انتھک محنت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایرانی دانشوروں نے اپنی تحقیق کے دوران دنیا کو گرانقدر مقالے بھی پیش کئے۔
ایران کی دواساز کمپنیوں نے درآمدات سے چھٹکارا دلا دیا، صدر روحانی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 315