www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

901g0
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان سے پانی کی ملک کے مرکزی اور مشرقی علاقوں میں منتقلی کا منصوبہ بہت عظیم اور تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے خلیج فارس اور بحیرہ عمان سے پانی کی ملک کے مرکزی اور مشرقی علاقوں منجملہ ہرمزگان، کرمان، یزد، اصفہان، خراسان جنوبی، خراسان رضوی اور سیستان و بلوچستان میں منتقلی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران ملک میں پانی اور مٹی کے شعبوں میں ایک انقلاب برپا ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک کی نالج بیسڈ کمپنیوں میں سرگرم عمل ایرانی نوجوانوں کی سعی و کوشش سے اس وقت ایران پانی کی منتقلی میں درکار بڑے پمپوں کو بنانے میں خودکفیل ہو گیا ہے۔
صدر ایران نے کہا کہ جنوبی خلیج فارس کے ممالک برسوں سے خلیج فارس کے پانی کو میٹھا بناکر منتقل کرنے کے لئے غلط طریقے کا استعمال کر رہے ہیں اور وزارت خارجہ کو چاہئے کہ ان ممالک کے اس اقدام سے ماحولیات پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے اور ضروری اقدامات عمل میں لائے۔

Add comment


Security code
Refresh