نئی دھلی اور واشنگٹن کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود ھندوستان کے وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کی اھمیت پر تاکید کی ہے۔
ھندوستان کے وزیر خارجہ " سلمان خورشید " نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ ھندوستانی سفارت کار کی گرفتاری کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ تمام سطح پر صلاح مشورے جاری ہیں۔
ھندوستان کے وزیر خارجہ نے اسی طرح امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات کی اھمیت کو درک کریں۔ اس درمیان ھندوستان کی ایک سفارت کار کی نیویارک میں گرفتاری اور اس کی جامہ تلاشی لیئے جانے کے خلاف ، ھندوستان میں وسیع پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور ھندوستان کے عوام نے اس حوالے سے اپنے شدید ردعمل کا مظاھرہ کیا ہے۔