www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان کی حکومت نے اس ملک کی سیکورٹی فورسز کو ایک ھفتے کی مھلت دی ہے کہ وہ "بلیک واٹر" سیکورٹی کمپنی کے عناصر کا پتہ لگا کر

 ان کو فوری طور پر گرفتار کرے۔
 اسلام آباد سے فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں "بلیک واٹر" سیکورٹی کمپنی کے عناصر کی گرفتاری کے لئے حکومت کا یہ الٹی میٹم، اس ملک کے خفیہ اداروں کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ ، "بلیک واٹر" کے عناصر پاکستان کی سرزمین میں اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
 پاکستان کے خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق حقانی گروپ کے اعلی رھنما " نصیر الدین حقانی " کے قتل میں "بلیک واٹر" کے ھی عناصر کا ھاتھ ہے۔
" نصیر الدین حقانی " حقانی گروپ کے سابق رھنما " جلال الدین حقانی " کا بیٹا ہے کہ جسے چند ھفتوں قبل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا تھا۔
 

Add comment


Security code
Refresh