www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراق کے مختلف علاقوں میں دھشتگردانہ کاروائیوں میں 11 افراد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ھوئے ہیں۔

یونائیٹڈ انٹرنیشنل نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج عراق کے ایک سیکورٹی عھدیدار نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے مغرب میں واقع صوبہ الانبار میں فلوجہ شھر میں مختلف چیک پوسٹوں پر ھوئے حملوں میں چار پولیس والے جاں بحق ھوگئے ہیں۔
اس سیکورٹی عھدیدار نے مزید کھا کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں عامریہ علاقے میں ایک یونیورسٹی پروفیسر کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں یہ پروفیسر شدید زخمی ھوگئے اور ان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسی طرح بغداد کے جنوب میں لطیفیہ کے علاقے میں زائرین حسینی کے فاقلے پر مارٹر گولے سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک زائر حسینی شھید اور پانچ دیگر شدید زخمی ھوگئے ہیں۔
ادھر گذشتہ رات دھشتگردوں نے عراق کے شمال میں واقع شھر کرکوک میں ایک عمارت پر حملہ کرکے چھ مزدوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اربعین امام حسین علیہ السلام کی آمد کے ساتھ ھی دھشتگردوں نے عراق کے مختلف ‏علاقوں میں اپنی دھشتگردانہ کاروائيوں کا آغاز کردیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ھوچکے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh