یمنی ذرائع ابلاغ نے سعودی اتحاد کی فضائیہ کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے ملکی فوج اور رضاکار فورس کی جانب سے سعودی عرب کے پیشرفتہ ڈرون طیارے کو حیس کے علاقے میں مار گرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ھزار یمنی شہری شھید اور زخمی ہوگئے - جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں-
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا - پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
سعودی ڈرون یمنی جیالوں کے ہاتھوں تباہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 233