www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

413f7
ھندوستان میں کسان نریندرمودی حکومت کے سامنے ڈٹ گئے، مظاہرین کا کہنا ہے کسانوں کی تحریک انگریزوں کے خلاف بھی کامیاب ہوئی تھی اب بھی کامیاب ہو گی۔
ھندوستان میں کسانوں کی تحریک بدستور جاری ہے اور کسانوں نے کہا ہے کہ ان کی تحریک کامیاب ہو گی۔ سنگھو، ٹکری اور غازی پور میں کسانوں کے دھرنے جاری ہیں۔ 1915 میں انگریزوں کے ہاتھوں جان دینے والے کسانوں کی یاد میں ٹکری بارڈ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپنی دھرتی کے لیے جان دینے والوں کو یاد کر کے تحریک کا جذبہ بڑھا رہے ہیں، 26 نومبر سے مسلسل جاری دھرنوں کی وجہ سے دلی کے اردگرد ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور کسانوں کے مابین مذاکرات کے کئی دور ہوئے تاہم وہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

Add comment


Security code
Refresh