امریکی عوام صھیونی حکومت کے ساتھ امریکہ کے خصوصی تعلقات کی حقیقت سے آگاہ ھوچکے ہیں۔
امریکی مبصر اور صحافی میڈ او کیٹ ھیل نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کھا ہے کہ اسرائیل کے تعلق سے امریکیوں کے روّیے میں تبدیلی آئي ہے اور یہ کوئي بناوٹی تبدیلی نھیں ہے بلکہ حقیقت ہے۔
انھوں نے کھا کہ امریکی عوام اب اسرائيل کے بھت سے حقائق سے آشنا ھوچکے ہیں۔
کیٹ ھیل نے کھا کہ اسرائيل کبھی بھی امریکہ کے لئے اسٹراٹیجیک اثاثہ نھیں رھا ہے بلکہ صرف اور صرف خطرہ ہے۔
اس امریکی مبصر اور صحافی نے کھا کہ اسرائيل، ایران کے ساتھ پانچ جمع ایک گروپ کے معاھدے کے بعد امریکہ سے بھت زیادہ ناراض ہے جبکہ عالمی برادری نے اس معاھدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
واضح رھے کہ جینوا معاھدے کے بعد سے امریکہ کے رویے میں آنے والی تبدیلی سے صھیونی لابیوں کے اثرو رسوخ کا پتہ چلتا ہے۔