www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

685f4
اقوام متحدہ نے امریکہ کی جانب سے ٹریگر میکینزم کو فعال بنانے کی درخواست واپس لیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے جامع ایٹمی معاہدے کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاہدے پر مکمل طور سے عملدرآمد اور اس کی تقویت کے لئے کوشاں رہیں۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرہان حق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ دنوں اور ہفتوں میں جو کچھ بھی معاہدے کے فریقوں کی جانب سے انجام پائے گا وہ اس کی تقویت میں مددرگار ثابت ہوگا۔
انھوں نے جامع ایٹمی معاہدے کے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ سبھی مل کر اس بین الاقوامی معاہدے کے تحفظ اور اس کی تقویت کے لئے کوشش کریں۔
انھوں نے ایرانی سفارتکاروں پر عائد سفری پابندیوں کو اٹھائے جانے کا بھی خیر مقدم کیا اور اسے ایک خوش آیند اقدام قرار دیا۔
فرہان حق نے امید ظاہر کی کہ ایران جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ اپنے گزشتہ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی جوبائیڈن انتظامیہ نے جمعے کی صبح ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے حوالے سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فرمان کو واپس لیتے ہوئے ایرانی سفارتکاروں پر عائد سفری پابندیاں بھی کم کر دی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh