www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

غاصب صھیونی حکومت نے ایک فلسطینی کو فائرنگ کا نشانہ بناکر شدید زخمی کردیا ہے۔

 فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کی منتخب عوامی حکومت میں وزارت صحت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ صھیونی حکومت کے فوجیوں نے آج غزہ کے جنوب میں خان یونس کے علاقے میں ایک 22 سالہ فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ہے اور اس زخمی فلسطینی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
 غاصب صھیونی حکومت کے فوجیوں نے گذشتہ روز بھی غزہ کے شمال میں ایک فلسطینی کو گولی مار کرشھید کردیا تھا۔
صھیونی حکومت کے فوجیوں نے آج غرب اردن میں واقع الخلیل شھر پر حملہ کرکے ایک فلسطینی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh