www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

744f5
بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں طالبان لیڈر ملا ھیبت اللہ آخوند زادہ ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
افغانستان کے ایک روزنامے نے لکھا ہے کہ اس بم دھماکے میں ملا ھیبت اللہ کے ساتھ ساتھ طالبان گروہ کا مالی انچارج حافظ عبدالمجید اور انٹیلیجینس سربراہ ملا مطیع اللہ بھی مارے گئے ہیں۔ اس اخبار کے مطابق یہ بم دھماکہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقے چالو باوڑی کے علاقے میں ہوا۔
دوسری جانب طالبان گروہ نے ملا ھیبت اللہ کی ہلاکت کی خبر کی تردید کی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملا ھیبت اللہ آخوند زادہ کوئٹہ میں نہیں رہتے کہ جن کو بم دھماکہ کر کے ہلاک کیا جا سکے۔
ادھر افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بلخ کے شہر چمتال میں طالبان گروہ کے ایک اجتماع میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں طالبان گروہ کے بائیس عناصر ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔یہ بم دھماکہ ہفتے کے روز صوبے بلخ میں واقع ایک مسجد میں ہواتھا ۔

Add comment


Security code
Refresh