www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

726f9
ہندوستان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ سی اے اے کو ہم کسی بھی صورت میں نافذ نہیں ہونے دیں گے۔
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ریاست آسام میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی مہم کا آغاز آسام کے علاقے شیوساگر سے کیا –
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ غیر قانونی مہاجرت ایک مسئلہ ضرور ہے لیکن آسام کے لوگوں میں یہ توانائی پائی جاتی ہے کہ وہ اس مسئلے کو خود حل کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آسام کو نقصان ہوگا تو پورے ملک کو نقصان ہوگا انھوں نے بہت ہی واضح الفاظ میں کہا کہ خواہ کچھ بھی ہوجائے سی اے اے کبھی نہیں نافذ ہوگا۔
راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کا نام لئے بغیر کہا کہ "ہم دو، ہمارے دو" والے لوگ سن لیں کہ سی اے اے کبھی نہیں نافذ ہوگا –
راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس غریبوں اور مزدوروں کی پارٹی ہے اور نفرت پھیلانے کا جو کھیل چل رہا ہے اس کو ختم کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ریموٹ سے ٹیلی ویژن تو چل سکتا ہے لیکن آسام کو نہیں چلایا جاسکتا -
واضح رہے کہ آئندہ چند مہینے میں ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ بھی دو بار اس ریاست کا دورہ کرچکےہیں -

Add comment


Security code
Refresh