www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

801f0
قائد انقلاب اسلامی نے عراقی نوجوانوں کے نام ایک خط تحریر کر کے ان کے ساتھ اظہار محبت کرتے ہوئے انھیں ایک تابناک مستقبل کی نوید سنائی ہے۔ عراق کے السیاسہ ٹیلیگرام چینل نے قائد انقلاب اسلامی کا یہ خط شائع کیا ہے جو ۲۱ جنوری کو تحریر کیا گیا تھا۔
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عراقی نوجوانوں کے نام ایک خط تحریر کیا ہے۔ خط کا متن درج ذیل ہے:
عراق کے پیارے نوجوانوں کے نام!
میں آپ لوگوں سے بڑی عقیدت رکھتا ہوں اور آپ کے لئے دعاگو ہوں۔ خداوند عالم سے میری التجا ہے کہ وہ آپ کو دنیا و آخرت کی سعادت و خوشنصیبی کے حصول کی راہ میں کامیابی و کامرانی اور راہ مستقیم میں ثبات قدم عنایت فرمائے۔
میں آپ کو عراق کے لئے ایک تابناک مستقبل کی نوید دیتا ہوں، وہی مستقبل جس کی تعمیر خود آپ کے ہاتھوں اور آپ کے اعلیٰ عزم کے ساتھ ہوگی۔
و لا حول و لا قوة الا بالله
سیّدعلی خامنه‌ای

Add comment


Security code
Refresh