اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ ایران اور روس کو مضبوط اور مسلسل شراکت کے مرحلے تک پہنچنا چاہئے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی سطح پر بہت سے اشتراکات پائے جاتے ہیں۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران ایرانی تنظیموں کے سربراھوں سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی سطح پر بہت سے اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے باہمی تعلقات میں توسیع کی بے پناہ توانائیاں نکھر کر سامنے آتی ہیں۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ تہران- ماسکو کے درمیان اقتصادی تعلقات کے لئے نئے ڈھانچے کی تعمیر ضروری ہے۔
انھوں نے ڈیوما کے اسپیکر ویچسلاو والودین سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر پوتین کے لئے رھبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں ایران اور روس کے اسٹراٹیجک تعلقات کی مضبوطی اور اس کے جاری رہنے پر تاکید کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کے لئے رھبر انقلاب اسلامی کا خاص پیغام لایا ہوں۔
واضح رہے کہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لئے اپنے روسی ہم منصب کی دعوت پر ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ اتوار کی شام ماسکو پہنچے ہیں۔
رھبر انقلاب اسلامی کا اہم پیغام لے کر پارلیمنٹ کے اسپیکر روس پہنچے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 238