اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں قومی تصادم کے نتیجے میں ھونے والے قتل عام اور اسی طرح انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں پر
اپنی گھری تشویش کا اظھار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان میں جنوبی سوڈان کی صورت حال پر تشویش ظاھر کرتے ھوئے کھا ہے کہ جنوبی سوڈان میں انسانی حقوق کی صورت حال بھتر بنانے اور قتل عام رکوانے کیلئے ھر طرح کا موثر اقدام عمل میں لایا جائےگا۔
بان کی مون نے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے اس کیمپ پر کئے جانے والے حملے کی شدید مذمت بھی کی جھاں عام شھری پناہ لئے ھوئے تھے۔
انھوں نے یہ بھی کھا کہ اس محلے کے ذمہ داروں کو ھرگز بخشا نھیں جائے گا۔اقوام متحدہ کے حکام کا کھنا ہے کہ اپنی جانیں بچانے کی غرض سے اقوام متحدہ کی اس کیمپ میں تیس ھزار سے زیادہ عام شھری پناہ لئے ھوئے ہیں۔