www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

150e2
عراقی پارلیمنٹ میں السائرون دھڑے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھشت گردوں کی سزائے موت کی تائید میں تاخیر کا سبب، ملک کے صدر پر غیر ملکی دباؤ ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق السائرون دھڑے کے سربراہ بدر الزیادی کا کہنا ہے کہ کچھ غیر ملکی دباؤ کی وجہ سے دھشت گردوں کو سزائے موت نہیں دی جا پا رہی ہے۔
انھوں نے المعلومہ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھشت گرد گروہ داعش کے زیادہ تر دھشت گردوں کا تعلق، جو عراقی عوام کے قتل میں ملوث ہیں، خلیج فارس کے کچھ ساحلی ممالک اور دیگر ممالک سے ہے۔
انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صدر برہم صالح پر دھشت گردوں کی سزائے موت کی تائید روکنے کا دباؤ ہے، صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دھشت گردوں کی سزائے موت کے فرمان کی فورا تائید کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ دھشت گردوں کو سزائے موت نہ دیئے جانے کی وجہ سے ان میں یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ وہ عراقی قوم کو نشانہ بناتے رہیں اوران کا کچھ بگڑنے والا نہیں ہے۔

Add comment


Security code
Refresh