صھیونی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ نے اپنے صھیونی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔
صھیونی ریڈیو اور ٹیلیویژن سینٹر نے دعوی کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے صھیونی وزیر خارجہ گیبی اشکنازی سے ملاقات کی جس میں غزہ اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صھیونی ذرائع ابلاغ نے ایک باخبر ذرائع کا نام خفیہ رکھتے ہوئے دعوی کیا کہ غزہ اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے پہلے بھی قطر اور صھیونی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہو چکی ہے۔
اس ذریعے کے مطابق گزشتہ ملاقات تقریبا ایک مہینہ پہلے ہوئی تھی جس میں غزہ سمیت کئی دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی تھی۔ اس مذاکرات کے بعد دوحہ نے غزہ کے لئے 30 ملین ڈالر ماہانہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔
رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ حالانہ قطر کی جانب سے صھیونی حکومت کے ساتھ کھل کر تعلقات میں توسیع کے لئے کوئی قدم نہيں اٹھایا گیا تاہم دونوں فریق کے درمیان مذاکرات کی تائید ہوتی ہے۔
صھیونی ذرائع ابلاغ کا دعوی، قطری وزیر خارجہ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے کی ملاقات
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 268