اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی برادری کے ساتھ اسلامی جمھوریہ ایران کے تعاون و مفاھمتی رویہ کی قدردانی کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل "بان کی مون" نے جنیوا میں ھونے والے ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوھری سمجھوتے کا خیرمقدم کرتے ھوئے کھا کہ 2013 عیسوی کے بڑے واقعات میں سے ایک ، ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوھری سمجھوتہ ہے اور ھمیں امید ہے کہ یہ ابتدائی سمجھوتہ ، حتمی سمجھوتے پر منتج ھوگا اور فریقین کے درمیان پائی جانے والی تمام تشویشیں دور ھونے کا باعث بنے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل "بان کی مون" نے مزید کھا کہ پائی جانے والی تشویشوں کو دور کرنے کے لئے آئی ، اے ، ای ، اے کے ساتھ تعمیری تعاون کرنے پر ھم تھران کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ایران کے اس حوالے سے اقدامات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس امید کا اظھار کیا کہ تعمیری و مثبت فضاء کہ جو اس سال جنیوا کے جوھری سمجھوتے کے ساتھ سامنے آئی ہے ، آئندہ سال بھی اس کا سلسلہ جارھی رھے گا۔