www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

732e4
جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا جبکہ ڈیموکریٹ رہنما کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں۔
78 سالہ جوبائیڈن نے امریکا کے چیف جسٹس جان رابرٹس سے تقریب میں حلف اٹھایا جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت نہیں کی تاہم ان کے نائب صدر مائیک پینس تقریب میں موجود تھے۔
بائیڈن سے قبل کملا ہیرس نے امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون نائب صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
جوبائیڈن نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں چیف جسٹس اور امریکا کے عوام سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ آج امریکا اور جمھوریت کامیاب ہوئی ہے، چند روز قبل یہاں کشیدگی ہوئی تھی لیکن پرسکون انتقال اقتدار ہوا۔ انھوں نے کہا کہ میں امریکا کے مستقبل کے لیے مثبت سوچ رکھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے آئین اور قوم کی طاقت کا اندازہ ہے، امریکا ہم سب سے وابستہ ہے، ہمارے لوگ عظیم ہیں۔
جوبائیڈن نے کہا کہ جانتا ہوں کہ ہمیں تقسیم کرنے والی طاقتیں مضبوط ہیں جبکہ ہمیں بہت کچھ ٹھیک کرنا ہے اور معاملات درست کرنے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یقین دلاتا ہوں میں سب کا صدر ہوں، جنھوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا میں ان کا بھی صدر ہوں۔
امریکا میں رواں ماہ کے اوائل میں ہونے والی کشیدگی کی وجہ سے جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کو انتہائی محدود رکھا گیا تھا۔
دوسری جانب روایت شکنی کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جانشین کے ساتھ حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی اور یہ امریکا کی 160 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh