رام اللہ میں پرامن فلسطینیوں پر صھیونی دھشتگرد فوجیوں کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔
فلسطینی انفارمیشن مرکز کی رپورٹ کے مطابق کل غرب اردن کے المغیر علاقے میں صھیونی فوجیوں نے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر حملہ کیا، آنسوگیس کے گولے داغے اور پھر ربر کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔ غاصب اسرائیلی فوجیوں نے 8 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔
غاصب صھیونی ٹولے کے باوردی دھشتگردوں نے جنوبی جنین کے قباطیہ ٹاون اور جنوبی بیت لحم میں واقع پناہ گزیں کمیپ میں بھی فلسطینیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔
صھیونی فوجی، فلسطینیوں پر آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں اور ان کے گھروں اور مقدس مقامات کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل کرکے صھیونی بستیاں تعمیر کررہے ہیں۔
غاصب صھیونی حکومت نئی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے علاقے میں آبادی کا نتاسب اپنے حق میں تبدیل اور غاصبانہ قبضے کو مضبوط بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق انیس سو اڑتالیس میں سرزمین فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے سے لیکر دو ھزار بیس کے اختتام تک ایک لاکھ فلسطینی شھید ہو چکے ہیں جن میں سے گیارہ ھزار دوسری تحریک انتفاضہ کے بعد شھید ہوئے ہیں۔
صھیونی دھشتگردوں کے حملے میں متعدد فلسطینی زخمی و گرفتار
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 204