www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

276d8
یمن کی سالویشن فرنٹ حکومت کے وزیرا‏عظم نے زور دے کر کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمن پر اپنے تسلط کے ساتھ ہی یمن کی تقسیم کے مشترکہ منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔
یمن کی سالویشن حکومت کے وزیر اعظم عبد العزیز بن حبتور نے المسیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات یمن کے کچھ شہروں، جزیروں اور اڈوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ سعودی عرب دوسرے علاقوں پر قابض ہونا چاہتا ہے۔
یمن کی سالویشن حکومت کے وزیر اعظم نے کہا کہ عرب و اسلامی علاقوں کی تقسیم کا منصوبہ سو سال پہلے تیار کیا گیا ہے اور اس کا مقصد صھیونیوں کی سازش کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کرنا اور فلسطین پر قبضہ جمانا ہے۔
یمنی وزیر اعظم بن حبتور نے سعودی عرب اور امارات کے ایجنٹوں کے آپس میں متحد ہونے کے دعوے کو سراسر جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ سعودی ایجنٹوں کے درمیان گہرے اختلافات ہیں اور آئندہ بھی ان کے درمیان جھڑپیں ہوں گی اور یمن میں ان کی توسیع پسندی کے باعث ان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
بن حبتور نے سازش رچنے والے عرب حکام کو علاقے میں صھیونی ، مغربی اور امریکی سازش کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ بعض عرب ممالک کے برخلاف ایران نے ہمیشہ ہی فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh