کینیا میں پے در پے ھونے والے دھماکوں کے نتیجے میں 12 افراد ھلاک ھوگئے ہیں۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں اس ملک کی آزادی کے 50 ویں سالگرہ کی آمد کے ساتھ ھی اس ملک کے دارالحکومت نیروبی میں ایک بس میں ھونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ھلاک ھوگے ، جبکہ چند دیگر بم دھماکوں میں 9 افراد ھلاک ھوئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک بم دھماکے میں غیر ملکی سیاحوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ھر چند کہ ابھی تک کسی بھی فرد یا گروہ نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نھیں کی ہے لیکن الشباب گروہ اس سے قبل اس ملک میں سیکورٹی فورسز اور فوج کے خلاف حملے انجام دے چکا ہے، الشباب گروہ نے ستمبر کے مھینے میں بھی کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک شاپینگ سینٹر پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 67 افراد ھلاک ھوگئے تھے۔
الشباب گروہ سومالیہ کی سرزمین سے کینیا کی فوج کی پسپائی کا خواھاں ہے۔