www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام میں دھشتگردوں کے محاصرے والے علاقوں میں شدید سردی و برف باری اور غذائی اشیاء و دواؤں کے نہ ھونے کی بنا پر 9 شامی بچے

 اپنی جانوں سے ھاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
 العالم کی رپورٹ کے مطابق شدید سردی و برف باری نے دھشتگردوں کے ھاتھوں محاصرہ کیئے جانے والے علاقوں میں شامی باشندوں کی زندگیوں کو مکمل طور پر مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔
موصولہ اطلاعات سے معلوم ھوتا ہے کہ گھروں کو گرم کرنے والے وسائل کے نہ ھونے کی وجہ اور اسی طرح غذائی اشیاء و ضروری داوؤں کی قلت کے سبب 9 شامی بچے زندگی کی بازی ھار گیئے ہیں اور سیکڑوں بچوں کی زندگیوں کو شدید قسم کے خطرات لاحق ہیں۔
شام کے ان علاقوں کے عوام بین لاقوامی اداروں کی امداد کے منتظر ہیں۔ جبکہ کھا جارھا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث امداری کاروائیوں میں تاخیر ھورھی ہے۔
دوسری جانب لبنانی اخبار " المستقبل " نے لکھا ہے کہ شامی فوج کے ھاتھوں النبک شھر کے " القلمون " علاقے کو دھشتگردوں سے خالی کرائے جانے کے بعد ایک رھائشی مکان سے 20 مکمل طور پر جلی ھوئی لاشیں ملی ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh