امریکہ کے خفیہ ادارے کے ایک سابق عھدیدار نے تاکید کی ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے پیچھے اسرائیلی لابی کا ھاتھ ہے۔
پریس ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں " اسکاٹ ریکارڈ " نے وائٹ ھاؤس و کانگریس میں ایران کے خلاف صھیونی حکومت کی حامی لابی کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اسرائیل کی حکومت ایک نھایت ھی نسل پرستانہ حکومت ہے اور امریکہ کے عوام کو منفی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
امریکہ کے اس تجزیہ نگار نے مزید کھا کہ وائٹ ھاؤس ، اسرائیل کی نسل پرست حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔ " اسکاٹ ریکارڈ " نے کھا امریکی ریپبلیکن پارٹی کے بعض ارکان صھیونی لابی کے لئے کام کرتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ افراد صھیونی کی نوکری کرتے ھوں۔