www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

528d5
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں عراقی عدلیہ کی جانب سے استقامت کے شھید کمانڈروں کے قتل کے مجرموں کے نام سامنے آجائیں گے۔
الحشدالشعبی کے میڈیا سیل کے سربراہ مہند العقابی نے کہا کہ سپاہ قدس کے کمانڈر شھید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر شھید جنرل ابومہدی المہندس کے قتل کیس میں چالیس افراد ملوث ہیں جن میں سے بعض عراقی اور بعض امریکی ہیں ۔
مہند العقابی نے زور دے کر کہا کہ باوجود اس کے کہ شھید سلیمانی کے قتل کیس میں عراقی عدلیہ کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا ہے تاہم اس نے مجرموں کی شناخت کے بارے میں غیر معمولی کارروائیاں اور اقدامات انجام دیےہیں اور آئندہ چند روز میں ان مجرموں کے نام سامنے آجائیں گے۔
اس درمیان الحشدالشعبی کے انٹیلیجنس شعبے نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے شام سے ملحق عراق کے سرحدی علاقے مغربی عکاشات میں شھید سلیمانی اور شھید المہندس کی تصویروں کے بیلبورڈ کے کنارے شمعیں روشن کیں اور ان دونوں شھدائے گرانقدر کو خراج تحسین پیش کیا ۔
دوسری جانب انصاراللہ یمن کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ہفتے کو سپاہ قدس کے کمانڈر شھید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ اور لواحقین کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ یہ عظیم سردار اپنے ہدف و مقصد پر ہمیشہ ثابت قدم رہا اور ہمیشہ میدان میں جمے رہنے والے اسلام کے ایسے سچے سپاہی تھے جو اپنی انتھک کوششوں اور جذبہ ایمانی کے ساتھ میدان جہاد کے ہر محاذ پر سرگرم عمل رہے۔
عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا الحاج شھید جنرل قاسم سلیمانی نے شجاعت کا درس حضرت علی (ع) سے قربانی کا سبق حضرت حسین علیہ السلام سے اور ایثار کا درس حضرت عباس علیہ السلام سے حاصل کیا تھا شھید قاسم سلیمانی، حریت پسندوں اور آنے والی تمام نسلوں کے دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے جیسا کہ اس وقت بھی وہ اپنے تمام آثار و کردار کے ساتھ مسلمانوں کے درمیان موجود ہیں۔
عبدالملک الحوثی نے زور دے کر کہا کہ شھید حاج قاسم سلیمانی نوجوانی سے ہی اللہ تعالی کی راہ میں ایک نمایاں ، مومن، بااخلاق اور مفید وکارآمد سپاہی کی حیثیت سے سرگرم عمل تھے اور وہ ہمیشہ ہی حضرت امام خمینی رح اور رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پرچم تلے ان کی راہ پر نہایت صداقت و وفاداری سے عمل پیرا رہے ۔

Add comment


Security code
Refresh