فلسطین کے استقامتی گروہوں کی کمیٹیوں نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں استقامت کے میزائلوں نے صھیونی حکومت کے اندازوں کوغلط ثابت کردیا۔
العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے استقامتی گروہوں کی کمیٹیوں کے میڈیا سیل کے ترجمان محمد البریم نے غزہ پٹی میں فلسطینی گروہوں کی پہلی مشترکہ فوجی مشقوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں نے ان فوجی مشقوں میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا اور فلسطینیوں کی طاقت و اتحاد کو صھیونی دشمن پر ثابت کردیا۔
غزہ پٹی میں بارہ استقامتی گروہوں نے انتیس دسمبر کو پہلی بار رکن الشدید کے عنوان سے مشترکہ فوجی مشقیں انجام دی ہیں ۔
رکن الشدید فوجی مشقوں کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں اہم ترین استقامتی گروہوں منجملہ حماس، جہاد اسلامی فلسطین، ڈیموکریٹک محاذ برائے آزادی فلسطین، عوامی استقامتی کمیٹی اور چند دیگر گروہوں نے اس میں حصہ لیا ۔
فلسطین کی استقامتی کمیٹیوں کے ترجمان نے اعلان کیا کہ غزہ پٹی میں مشترکہ فوجی مشقوں نے صھیونی حکومت کو ایک بار پھر حیران و پریشان کردیا۔
استقامت کے میزائلوں نے صھیونی حکومت کے اندازوں کو غلط ثابت کردیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 176