www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

702d1
ایرانی سائنسدانوں اور محققین کے تیار کردہ کورونا ویکسین کا انسانی تجربہ شروع ہو گیا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران میں تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کلینیکل اسٹڈیز کے طور پر امام خمینی ایکزیکٹیو فاؤنڈیشن کے تحقیقاتی شعبے کے ذریعے تیار شدہ کورونا ویکسین کے انسانی تجربے کا آغاز ہو گیا ہے۔
اس ویکسین کا نام ’کوو ایران برکت‘ ہے۔ امام خمینی ایکزیکٹیو فاؤنڈیشن کے ترجمان حجت نیک ملکی نے کہا کہ اس ویکسین کو انسانوں پر تجربہ کرنے کا لائسنس حاصل ہونے کے بعد آج سے ان افراد کو انجیکٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو رضاکارانہ طور پر اپنی آمادگی ظاہر کی تھی۔
نیک ملکی کا کہنا ہے کہ اب تک پینسٹھ ھزار سے زیادہ افراد نے اس ٹیکے کو لگوانے کے لئے رضاکارانہ طور پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ پہلے مرحلے میں چھپن افراد کو اس ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh