www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

903d2
عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے واضح کیا ہے کہ شھید جنرل قاسم سلیمانی نے علاقے کی شناخت بدلنے کے دشمن کے منصوبے کو پوری طرح ناکام بنا دیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی کا کہنا تھا کہ علاقے کی شناخت بدلنے کا جو منصوبہ تیار کیا گیا تھا، شھید جنرل قاسم سلیمانی نے اس منصوبے کو ہی نیست و نابود کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ شھید سلیمانی نے قوموں اور تحریکوں کو یہ واضح پیغام دیا کہ وہ مزاحمت اور یکجہتی سے دشمن کے منصوبوں کو باآسانی ناکام بنا سکتی ہیں۔
عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا کہ شھید سلیمانی جیسے عظیم شخص کے خلاف کھلا ہوا جرم اس ملک نے کیا جو پوری دنیا میں آزادی اور جمھوریت کا نام نہاد علمبردار بنتا ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ کے سینئر عہدیدار سید ہاشم صفی الدین نے کہا ہے کہ کوئی بھی اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ داعش کے خلاف جس شخص نے سب سے پہلے محاذ کھولا وہ شھید جنرل قاسم سلیمانی تھے۔
در ایں اثنا حزب اللہ کے نائب سکریٹری شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ شھید قاسم سلیمانی نے اگر علاقے میں امریکی منصوبوں کو بری طرح ناکام نہ بنایا ہوتا تو ٹرمپ، شھید جنرل قاسم کو قتل کرنے کا فیصلہ نہ کرتے۔

Add comment


Security code
Refresh