کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ عراق، شام اور یمن کے جنگ زدہ بچوں کی صورتحال سے انسان کے ضمیر کو اب تو بیدار ہو جانا ہی چاہئے۔
انھوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت با سعادت اور کرسمس کے موقع عوام کو خطاب کیا۔
انھوں نے اس موقع پر جمعے کے روز کہا کہ جنگ میں سب سے زیادہ نقصان بچوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس کی واضح مثال عراق، شام اور یمن کے معصوم بچے ہیں جو جنگ کی قربانی بن رہے ہیں۔
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ ان معصوم بچوں کی صورتحال سے ہم بڑوں کے ضمیروں کو بیدار ہونا چاہئے۔
انھوں نے پوری دنیا میں جنگ اور جھڑپوں کے خاتمے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگ زدہ افراد کی مدد کو آگے بڑھنا چاہئے۔
اپنے کرسمس پیغام میں پوپ فرانسس نے کورونا وبا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وبا ایسی ہے جو جغرافیائی سرحدوں تک محدود نہیں ہے۔
انھوں نے ایسے ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو کورونا وائرس کی ویکسین پر تسلط قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے پوری دنیا سے کورونا کے مکمل خاتمے کا منصوبہ ناکام نہیں ہو پائے گا۔
آخرکار پوپ فرانسس کو عراقی، شامی اور یمنی بچوں کی یاد آ ہی گئی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 197