افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امریکی دھشت گردی کے مرکز سینٹکام کے سرغنہ سے ہوئی ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کینتھ مک کنزی سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے صدر محمد اشرف عنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن افغان عوام کی اصل خواہش اور کابل حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔
اس ملاقات میں امریکی دھشتگردی کے مرکز سینٹکام کے کمانڈر نے بھی دعوی کیا کہ امریکہ، افغانستان میں قیام امن کی حمایت کرتا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اب تک امریکہ کے مختلف فوجی و غیر فوجی حکام افغان حکام سے کئی بار گفتگو کر چکے ہیں جن کا نہ صرف کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے بلکہ اس ملک میں جنگ و خونریزی اور قتل و بدامنی میں اضافے کا مشاہدہ بھی کیا گیا ہے۔
امریکہ افغانستان میں قیام امن کی حمایت کا ایسی حالت میں دعوی کر رہا ہے کہ گزشتہ بیس برسوں کے دوران اس ملک میں اپنی فوجی موجودگی کے باوجود نہ صرف یہ کہ امن قائم نہیں کر سکا ہے بلکہ افغانستان میں دھشت گردی، بدامنی، عدم استحکام اور اسی طرح اس ملک میں منشیات کی پیداوار اور اسکی اسمگلنگ میں ہوشربا اضافے کا باعث بھی بنا ہوا ہے۔
امریکی دھشتگردوں کے سرغنہ کی افغان صدر سے ملاقات
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 187